گوجرہ:جھوٹی اور انتقام کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، چوہدری خالد جاوید وڑائچ

صحافی اپنا کام ذمہ داری سے انجام دیں بلا وجہ کسی کی پگڑی اچھالنے کی کوشش نہ کریں

گوجرہ،نامہ نگار (باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے)جھوٹی اور انتقام کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،ہمیشہ سیاست کوعبادت سمجھ کر کیاہے،سیاسی مخالفین میری عوام میں مقبولیت سے خائف ہیں، جھوٹے الزامات لگا کر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ان کو کامیابی نصیب نہیں ہو گی،صحافی کسی سیاست دان کے آلہ کار نہ بنیں بلکہ مثبت صحافت کوفروغ دیں۔

ان خیالات کا ااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اپنی رہائش گاہ پر پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی اسامہ حمزہ جو الزام تراشی کر رہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ میرے ساتھ مسجد میں بیٹھ کر مناظرہ کر لیں، سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جا ئیگا۔ایک دیہاتی کے بجلی میٹرکو اتروانے کے الزام میں انہوں نے کہاکہ یہ محکمہ فیسکو کا کام ہے جو بھی غیر قانونی میٹر بجلی ہو گا محکمہ اس کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے۔

چک نمبر279ج ب دارا پور میں ایک دیہاتی کیخلاف گاؤں والوں نے محکمہ کو درخواست گزاری جس پر انہوں نے کارروائی کی میرا اس کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ گوجرہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔پورا شہر جانتا ہے کہ تحصیل بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال کس نے بچھائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن اورکمیشن مافیا کو کسی بھی صورت معافی نہیں ملے گی،ممبر قومی اسمبلی پی ٹی آئی دور میں ہونے والی کرپشن کا الزام ان پر نہ لگائیں بلکہ اپنے گریبان میں جھانکیں کہ اس دورمیں ہو نے والی کر پشن کا ذمہ دار کون ہے۔پونے چارسال میں گوجرہ میں ایک اینٹ بھی نہ لگ سکی۔

انہوں نے آکرگوجرہ میں ترقیاتی کاموں کی مثال قائم کی ہے اور عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ کی طرح آج بھی میرے دروازے کھلے ہیں۔

صحافی اپنا کام ذمہ داری سے انجام دیں بلا وجہ کسی کی پگڑی اچھالنے کی کوشش نہ کریں۔جو حقائق ہیں اس کی مثبت انداز میں رپورٹنگ کرتے ہو ئے تعمیر ی سوچ اپنائیں۔

انہوں نے گزشتہ روزصحافی کے ساتھ ہو نے والے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ورکروں کے بھی جذبات ہیں جن پر وہ قابو نہیں پا سکتے اگر کوئی سوشل میڈیا پر تضحیک کا نشانہ بنائے گا تو اس کا ردعمل لڑائی کی صورت میں آئیگامخالفین مثبت سوچ اپنائیں۔

Comments are closed.