حلف نہ لینے پرچودھری نثارکے انتخاب کوکالعدم قراردینے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نےکیس کی سماعت کی ،عدالت نےالیکشن کمیشن اور چودھری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
درخواست گزار نے درخواست میں کہا تھا کہ چودھری نثارصوبائی اسمبلی کی نشست پرکامیاب ہوئےتاحال حلف نہیں اٹھایا ،چودھری نثارکےحلف نہ اٹھانےسےحلقےکے عوام نمائندگی سےمحروم ہے ،چودھری نثارکاحلف نہ لیناووٹرزکی توہین اورآئین کی خلاف ورزی ہے،
چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں کہا؟
قانون کے مطابق چوہدری نثار کا حلف نہ لینا آئین کے آرٹیکل 2 اے ، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت الیکشن کمیشن کو چوہدری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے،دالت وفاقی و پنجاب حکومت کو قانون میں ترمیم کا بھی دے .
ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟
چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن
واضح رہے کہ چودھری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان نے الیکشن لڑا تھا اور چوھدری نثار کو شکست ہوئی تھی ، چودھری نثار پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیتے لیکن انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے، چوھدری نثار مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو آگے لانے اور اسے لیڈر بنانے کے خلاف تھے ،مریم نواز کے فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار نے ن لیگ چھوڑی.