وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی گجرات میں معروف صنعتکار عدنان سیٹھی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گجرات کے تاجروں، صنعت کاروں اور معززین علاقہ کی ملاقات ہوئی ہے، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، اراکین صوبائی اسمبلی سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، محمد ارشد چوہدری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ،تاجر برادری کا کہنا تھا کہ گجرات کو ڈویژن بنانا آپ کا تاریخ ساز اقدام ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،
تاجر برادری اور صنعت کاروں نے گجرات کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں کے عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا تاجر برادری اور صنعت کاروں نے چودھری پرویزالٰہی کو قائد پنجاب کا خطاب دیا اور کہا کہ کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم اور اتوار کو کاروبار کی اجازت دینے پر پنجاب کی پوری تاجر برادری اور صنعت کار آپ کے بزنس فرینڈلی اقدام کو سراہتی ہے۔ آپ نے گجرات کو ترقی کی دوڑ میں ایک بار پھر شامل کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی گجرات میں معروف صنعتکار عدنان سیٹھی کی رہائش گاہ آمد pic.twitter.com/NVCf4CEY29
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 20, 2022
چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی تاجروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔ کاروبار کے اوقات کار کی پابندی کو پورے صوبے میں ختم کیا۔ کاروباری مراکز او رمارکیٹیں پورے ہفتے کھولنے کی اجازت دی۔ تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے صوبے میں مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔صوبے میں سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے۔عوام کے دیرینہ مطالبے پر گجرات کو باقاعدہ ڈویژن کا درجہ دیا۔ کنجاہ اور جلالپور جٹاں کو تحصیل بنا ئیں گے۔ گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے۔ صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا بہترین نظام لائیں گے۔ گجرات میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔2ستمبر کو عمران خان گجرات کے سٹیڈیم میں جلسہ کریں گے۔ہر شعبے میں ایک ماہ کے اندر کام نظر آنے شروع ہو جائیں گے،سارے وعدے پورے کریں گے۔ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ تاجر برادری اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا
قبل ازیں گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ظہور الٰہی پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، نوکریوں پر پابندی اٹھا لی ہے -گجرات کو آج سے باقاعدہ ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا ہے -کنجاہ اور جلالپور جٹاں کو تحصیل بنا رہے ہیں -جلالپورجٹاں اور کنجاہ میں ریسکیو1122 مراکز بنائیں گے -گجرات سے حافظ آباد دو رویہ سڑک اور دریائے چناب پر پل بنائیں گے – گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے – گجرات کے لئے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کا بہترین نظام لائیں گے – گجرات میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی، کہیں کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گی- عزیز بھٹی ہسپتال میں 500 بیڈ تک اپ گریڈ کیا جائے گا وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 500 بیڈ تک اپ گریڈ کریں گے-گجرات شہر میں زچہ بچہ اور کینسر ہسپتال بھی بنائے جائیں گے- کنجاہ اور جلالپورجٹاں کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ اور جدید بنائیں گے -گجرات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنائیں گے – سکولوں اور کالجوں کو اپ گریڈ کریں گے، گجرات دور جدید کا علی گڑھ بن جائے گا-دوسرے شہروں میں گجرات کی نسبت تین گنا زیادہ کام کریں گے – لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ترکش کمپنی سے اچھی کمپنی لائیں گے -زمینداروں کو بغیر سود سولر پمپ دے رہے ہیں -خصوصی افراد کو نوکریاں دیں گے، نابینا افراد کا الاؤنس بحال کر دیا گیا -سیلاب زدہ علاقو ں کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں گے راجن پور میں سب سے پہلے میں پہنچااور لوگوں کا دکھ درد بانٹا-پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کیلئے 170 ایمبولینس دے چکے ہیں -اگلے ہفتے تک ایمرجنسی موٹرسائیکل سروس کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا-ایف آئی آر کا نظام درست کریں گے – ہر ڈویژن میں سیف سٹی کا نظام لائیں گے -فری لیگل ایڈ بحال اور جیل ریفارمز پر دوبارہ کام شروع کر رہے ہیں – ہر شعبے میں ایک ماہ کے اندر کام نظر آنے شروع ہو جائیں گے -کوئی کام نئے سرے سے نہیں کر رہے بلکہ جہاں سے چھوڑ کر گئے تھے وہاں سے دوبارہ شروع کر رہے ہیں -عوام کی کوئی ڈیمانڈ نہیں بچے گی، سارے وعدے پورے کریں گے – عوام کی دعاؤں سے وزیر اعلی بنا،ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، سارے کام کرنا چاہتے ہیں – دعا کریں کہ ہم اپنے تمام کام مکمل کرلیں -جب عوام کے سارے کام کر لوں گا تو پگ پہنوں گا- ہمارے وزیر اعظم اب بھی عمران خان ہی ہیں، گجرات والوں نے دل سے تسلیم کیا ہے – ستمبر میں عمران خان آئیں گے تو انہیں گجرات والوں کے شاندار استقبال کا پتہ چل جائے گا-وزیر اعلی بننے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، عمران خان اور پی ٹی آئی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں -عمران خان کے ساتھ ہمارا بھرپور ساتھ رہے گا -لیپ ٹاپ دینے سے کچھ نہیں ہوتا، عملی کام کرنا پڑتا ہے – شہباز شریف لیپ ٹاپ دیتا رہا اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا-