چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے خانہ کعبہ کے کلید بردار کی ملاقات

0
36

چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے خانہ کعبہ کے کلید بردار کی ملاقات

باغی ٹی وی : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح زین العابدین کے پاکستان میں ترجمان میاں عبدالرحمن نے ملاقات کی . چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی چودھری پرویزالٰہی ‌نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خانہ کعبہ مقدس ترین مقام کی حیثیت کا حامل ہے.خانہ کعبہ ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے:

ان کا اللہ کے گھر خدمت سب سے زیادہ اہم فریضہ ہے جس کا اعزاز صرف خوش قسمت لوگوں کو ہی میسر ہے.کورونا کی وجہ سے خانہ کعبہ کا طواف بند ہو جانا یقینا پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے ایک بہت بڑا صدمہ تھا.ابھی بھی احتیاط اور مکمل ایس او پیز کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے:.ہم سب کو مل کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ کورونا جیسی موذی وبا سے جلد نجات حاصل ہو: دعا ہے کہ ہم سب پر خانہ کعبہ کے دروازے ایک مرتبہ پھر سے کھل جائیں

Leave a reply