حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اختلاف پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کی کھل کر بات

0
32

حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اختلاف پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کی کھل کر بات

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت اور اس کے اتحادیوں‌کے درمیان اختلافات اور ان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی سازشی تھیوری اس وقت ختم ہوگئی جب سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں‌ہے . حکومت اور اتحادیوں میں اختلاف کی خبروں پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کاواضح موقف سامنے آگیا ۔ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں میں اختلاف پیداکرنےکی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی،،انہوں نے کہاانشاءاللہ حکومتی اتحادی ہیں اورآگے بھی رہیں گے اس حوالے سے کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا۔

سپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران بھی ٹکراؤ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے فضل الرحمان سے رابطے کیے،جو درست ثابت ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ دھرنوں میں امن وامان برقرار رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیاکہ وزیراعظم کواناڑی کھلاڑیوں نے مشورہ دیاتھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں لیکن عمران خان نے فہم و فراست کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے مشوروں کو نہیں مانا تھا۔انہوں نے کہا ایسے ہی کچھ لوگوں نے مشرف دور میں بھی حکومتی رٹ قائم کرنے کے مشورے دیئے تھے۔

Leave a reply