چودھری شجاعت کی چارٹر آف اکانومی کی تجویز،اپوزیشن کو بھی شامل کرنے کا مشورہ

0
100
shujaat

سابق وزیراعظم، مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز دے دی۔

ودھری شجاعت حسین نے چارٹر آف اکانومی کے لئے حکومتی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے، چودھری سالک حسین نے اپنے والد چودھری شجاعت حسین کا پیغام شہباز شریف کو پہنچا دیا،چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے چارٹر آف اکانومی بنایا جائے، اس سلسلے میں نہ صرف حکومتی جماعتوں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے، ہمیں سیاست کو پیچھے رکھ کر ملکی معیشت کو اولین ترجیح دینی چاہیے، ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا ہر جماعت کا ہدف ہونا چاہیے مسلم لیگ ق پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی.

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی لاہور میں چودھری شجاعت سے ملاقات ہوئی ہے،ایم کیو ایم اور ق لیگی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران مرکز میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے،چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، سینیئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

Leave a reply