سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین جرمنی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی طبیعت کافی بہتر ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر یہی پراگریس رہی تو چوہدری شجاعت حسین آئندہ دس روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ چوہدری شجاعت فوری طورپر پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں پاکستان جلد واپس آﺅں گا ، میں اپنے لوگوں کے درمیان رہنا چاہتا ہوں۔
چودھری شجاعت حسین نے مبشر لقمان سے پاکستان کے موجودہ حالات، سیاسی سرگرمیوں اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، چودھری شجادت حسین نے ملک کے لیے دعا کی کہ آنے والا ہر دن پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں اتنا عرصہ پاکستان سے باہر رہا ہوں۔ جیسے ہی صحت یاب ہو گیا تو فوراً واپس آ ﺅں گا۔
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے باغی ٹی وی اور باغی ٹی وی کے قارئین کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں.