کراچی شہر کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق 25 جنوری 2025 کو شاہ ولی اللہ نگر کے رہائشی قیام الدین کے گھر پر پرچی کے ذریعے بھت طلب کیا گیا تھا۔شہری کے نظر انداز کرنے پر 21 فروری کودوبارہ فون کال بتایا گیا کہ 5 روز قبل تمہارے گھر کے باہر ہم نے فائر کیا تھا۔ متاثرہ شہری سے 4 لاکھ کی رقم کا بندوبست کرنے اور نہ دینے کی صورت میں بیٹے کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کوٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں احمد رضا،جاوید،شہروز اورعرفان شامل ہیں۔ملزم جاوید سے متاثرہ شہری کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم احمد رضا متاثرہ شہری کا بھتیجا اورتمام تر واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم نے واردات میں اپنے دوستوں کو شامل کیا۔ بھتے کے مطالبے کے لیے جس نمبر سے کال کی گئی وہ بھی احمد رضا کے نام پررجسٹرڈ ہیموبائل فون ملزم شہریارکا استعمال کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کے لیے ایس آئی یو کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ
جاری مالی سال کے 8 ماہ،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ