چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔
باغی ٹی وی: حال ہی میں چاہت فتح نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان سے کچھ مذاقاً شادی سے متعلق گفتگو کی۔
شو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں، اس کے علاوہ چاہت فتح علی خان نے میزبان کے دیگر سوالوں پر بھی عجیب حرکتیں کیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مریم نواز کا پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم
واضح رہے کہ چند روز قبل چاہت فتح علی خان کی ایک میزبان متھیرا کے ساتھ بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھ رہے تھے،تاہم چاہت فتح علی خان نے متھیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردئیے تھے-
چاہت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں نے متھیرا کی کمر پر نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا، شو ہِٹ ہوگیا تو اب مجھ پر ہراسگی کا الزام عائد کررہی ہیں، میں نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے وکیل سے رجوع کر لیا ہے-
تین ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ