شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس عدالت نے کیا نیب کو واپس، وجہ کیا؟

0
38

شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس عدالت نے کیا نیب کو واپس، وجہ کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کے حوالہ سے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف ریفرنس پر اعتراضات لگادیئے گئے،ملزمان کے خلاف ریفرنس پررجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیئے،رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس کر دیا

رجسٹرار نے دائر ریفرنس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس کی دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائی گئیں،ریفرنس کی دستاویزات پر نمبرنگ درست نہیں،دستاویزات مکمل ترتیب اور نمبرنگ کے بعد دوبارہ جمع کرایا جائے،

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد آج ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا آج عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

Leave a reply