سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم اورصدر سے ملیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں جب کہ میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں،سیف اللہ ابڑو اور احمدخان میرے بھائی ہیں ابھی ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں۔صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ دونوں کے ساتھ ناشتہ کہاں کیا آپ نے؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہاکہ وہ دونوں اس وقت میرے گھر میں ہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کردیں۔ہ چیف منسٹر کے پی نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔

Shares: