چاہتے ہیں مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کریں، امریکی سفارتی مشن
پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں امریکی سفارتی مشن کی آمد ہوئی ہے
کمرشل کونسلر جان کوروناڈو، معاشی شعبہ کے انچارج سلواڈور مولینا اور کمرشل سپیشلسٹ حسن رضا نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کا دورہ کیا، کمرشل کونسلر جان کوروناڈو کی سی ای او سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال سے ملاقات ہوئی، پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اہم نکات پر بات چیت کی گئی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،معاشی میدان میں بہتر تعاون کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا
جان کوروناڈو کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل ٹورازم کے حوالے سے آئیڈیل ملک ہے، امریکہ تچلی سطح پر معاشی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنا چاہتا ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان معاشی سرگرمیوں کا محور بن سکتا ہے،تعلقات کو نئی جہتوں سے معتارف کروانے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان میں سرمایہ کرنے والے اہم ممالک میں شامل ہے، امریکہ چاہتا ہے کہ مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کریں،
ڈاکٹر ارفع اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے رابطے بڑھانا ہونگے،منافع کی بیرون ملک منتقلی جیسے اہم شعبوں کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں،پاکستان کاروبار میں آسانی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے، کاروبار میں آسانی کے انڈیکس میں 28 پوائنٹس کی بہتری کامیابی کی دلیل ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے تنازعات کے جلد حل کا میکنزم موجود ہے،








