چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جام کمال سے ملاقات ، وزیراعلیٰ کو بلوچستان کی آواز قرار دے دیا

0
42

چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جام کمال سے ملاقات ، وزیراعلیٰ کو بلوچستان کی آواز قرار دے دیا

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. بلوچستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے،

وزیراعلیٰ بلوچستان کا نظام میں اصلاحاتی ایجنڈا خوش آئند امر ہے،وزیراعظم بھی ایک خوشحال اور پرامن بلوچستان کے خواہاں ہیں.وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بلوچستان کی آواز ہیں،صوبائی حکومت صوبہ بھر میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،


ادھر بلوچستان اسمبلی میں حکومتی جماعت میں ہی دڑار پڑگئی ہے . وزیراعلی جام کمال نے اپنے ہی اسپیکر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کی صدارت میں حکومتی واتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر اور اپوزیشن کے معاملے کو پارٹی کی سطح پر بھی اٹھایا جائے۔

وزیراعلی بلوچستان نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، حکومتی پارلیمانی لیڈر نے بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار اسپیکر قدوس بزنجو کو قرار دیا

Leave a reply