چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی زیر صدارت اجلاس میں سرمایہ کاروں کے لئے بڑا فیصلہ

0
195

چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی زیر صدارت اجلاس میں سرمایہ کاروں کے لئے بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 34واں اجلاس ہوا ہے

حال ہی میں تعینات ہونے والی چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفا اقبال نے بورڈ کو سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے لیے قائم کیے جانے والے ہیلپ ڈیسک میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مکمل معاونت حاصل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نےسرمایہ کاروں کو ہر طرع کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہوئ ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا موضوع زیر بحث لایا گیا۔

معروف مال سینٹورس کے مالک نے اخبار بند کر دیا، اسلام آباد کے صحافیوں کا بھرپور احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار، اور انڈسٹریلسٹ کوڈ 19 کی دوسری لہر پہ قابو پانے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروائیں۔اجلاس میں خواجہ جلاالدین رومی، عبد الروف مختیار شیخ احسن رشید، سہیل الطاف بھی شریک تھے

اسلام آباد کے معروف مال کے مالک وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر

Leave a reply