مزید دیکھیں

مقبول

جامعہ حقانیہ خود کش حملہ،دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی.تحریر: جان محمد رمضان

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں حالیہ خودکش حملہ ایک...

امریکہ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا

امریکہ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس...

چنیوٹ: ڈسٹرکٹ پریس کلب کا تعارفی اجلاس، مثبت صحافت کے فروغ پر زور

چنیوٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کی...

سولہویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل

اسلام آباد: سولہویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال...

حافظ آباد: ڈمپر کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار

حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) نواحی علاقے چٹھہ داد...

چین کا امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات کا اعلان

چین نے امریکی زرعی مصنوعات پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چین امریکی چکن، گندم، سویا بین، کپاس، مکئی اور گائے کے گوشت پر اضافی ٹیرف وصول کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر محصولات کا فیصلہ 10 مارچ سے نافذ ہو گا۔چین نے محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد 15 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا۔واضح رہے کہ چین کی جانب سے محصولات عائد کرنے کا اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھی امریکا کے خلاف جوابی ٹیرف لگائے گا،انہوں نے کہا تھا کہ ہم 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹیرف اُس وقت تک رہیں گے جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ ٹروڈو نے مزید کہا کہ امریکا نے اپنے قریب ترین اتحادی کینیڈا سے تجارتی جنگ شروع کردی۔ امریکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور روس کے ساتھ مثبت تعلقات کی بات کر رہا ہے۔ کینیڈا یہ کیس عالمی تجارتی تنظیم میں دائر کرے گا۔

آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

مرکزی مسلم لیگ کراچی کا سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم