چین نے ایک نیا جدید بلیک آؤٹ بم تیار کر لیا ہے جو دشمن کے پاور پلانٹس اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہتھیار دشمن کے انفراسٹرکچر کو مفلوج کرنے کے لیے نہایت مؤثر ہے۔ اس بم کی ایک اینیمیٹڈ ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں اس کے استعمال کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ زمین سے داغا گیا میزائل بم فضا میں بلند ہو کر 90 چھوٹے سب میونیشنز خارج کرتا ہے، جو زمین پر گرنے کے بعد دوبارہ فضا میں بلند ہو کر باریک کاربن فائبرز کو فضا میں پھیلاتے ہیں۔

یہ فائبرز بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ پیدا کر کے بجلی کے نظام کو معطل کر دیتے ہیں، اور اندازاً 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔چینی میڈیا نے اس بم کا اصل نام اور تکنیکی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ ایک دیسی ساختہ میزائل پر مبنی ہتھیار ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ہتھیار مستقبل کی جنگی حکمت عملیوں میں ایک اہم اضافہ ہو سکتا ہے۔

بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار، بیٹے کی خودکشی

بارشوں اور سیلاب سے ایک ہفتے میں 64 اموات، 117 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے

کراچی: بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 4 دہشت گرد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی بحالی، حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل

Shares: