چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکون نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم چینی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسرائیل سے بھی متعدد افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق، گو جی آکون نے بتایا کہ چین کی وزارت خارجہ، ایران میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانوں کی باہمی ہم آہنگی اور ہمسایہ ممالک کے تعاون سے اب تک 791 چینی شہریوں کا ایران سے انخلا مکمل کیا جا چکا ہے۔گو جی آکون نے کہا کہ چند چینی شہریوں کو اسرائیل سے بھی کامیابی سے نکالا گیا ہے اور اس عمل میں تعاون کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، مزید ایک ہزار سے زائد شہریوں کے محفوظ انخلا کا عمل جاری ہے، جبکہ آذربائیجان اور ترکمانستان میں قائم چینی سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے بارڈر پر معاون ٹیمیں تعینات کر دی ہیں تاکہ چینی شہریوں کو سرحد عبور کرنے، عارضی رہائش اور چین واپسی میں مدد فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت خارجہ اور متعلقہ سفارتی ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

جنگ رکوائی تو کشمیر کا مسئلہ بھی امریکا ہی حل کرے،خواجہ آصف کا دوٹوک مؤقف

پاسداران انقلاب کا اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

بھارت نے ایران میں کشمیری طلبہ کو تنہا چھوڑ دیا، کوئی مدد نہیں ملی

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار

عالمی سروے: کراچی دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قرار

Shares: