امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے باز رکھے، کیونکہ ایسا اقدام ایران کے لیے "معاشی خودکشی” کے مترادف ہوگا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یہ اہم سمندری راستہ بند کیا تو اس کے نتائج عالمی معیشت اور بالخصوص چین کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ چین اپنی خام تیل کی درآمدات کا تقریباً نصف حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے حاصل کرتا ہے اور دنیا کا 20 فیصد تیل اسی راستے سے گزرتا ہے، جس کا بڑا حصہ ایشیائی منڈیوں، خصوصاً چین کو جاتا ہے۔
سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’فیس دی نیشن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ اگر ایران ہرمز کو بند کرتا ہے تو سب سے پہلے چین کو غصہ آنا چاہیے کیونکہ ان کا زیادہ تر تیل وہیں سے آتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس صورتحال کا اثر امریکا اور دیگر عالمی معیشتوں پر بھی پڑے گا، مگر چین سمیت ایشیائی ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دی ہے، جو حالیہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کے ممکنہ ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا: بارش و آندھی سے حادثات، 6 افراد جاں بحق
روس، چین اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
روس، چین اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
برٹش ایئرویز کا قطر اور یو اے ای کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ