چیئرمین سینیٹ کے جواب کے منتظر ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آج صبح اچانک چیئرمین سینیٹ کا مجھے فون آیا،چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ،چیئرمین سینیٹ نے کہا پنجاب کی طرح بیٹھ کر معاملات طے کرتے ہیں، ہمارے مطالبات پر چیئرمین سینیٹ نے وقت مانگا ہے،چیئرمین سینیٹ کے جواب کے منتظر تھے ابھی تک جواب نہیں آیا،
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ طے کیا ہے ضمنی الیکشن یا سینیٹ کا الیکشن مل کر لڑیں گے ،بلوچستان میں ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار زیادہ کامیاب ہوئے لانگ مارچ بھرپور ہوگا اتحاد کےساتھ بڑھتے رہیں گے سینیٹ الیکشن کے بعد 26مارچ کو لانگ مارچ بھی بھرپور ہوگا ،
سینٹ انتخابات/ اپوزیشن کا اہم مشاورت اجلاس شروع
اجلاس سردار اختر مینگل کی رہائشگاہ پر جاری
اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، محمود خان اچکزئی سمیت پارلیمانی ممبران شریک#صبغت___جان pic.twitter.com/cbVH2PvVNP
— Sibgahtullah-jaan (@SibgahtullahJ) March 1, 2021
بی این پی سربراہ سرداراخترمینگل نے مولاناعبدالغفورحیدری،محمودخان اچکزئی کے ہمراہ با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری نشست ہوئی ،مشترکہ امیدواروں کےبارے میں طے کیا گیا ہے، سینیٹ الیکشن پر مسترکہ امیدواروں کا فیصلہ ہو چکا ہے، سینیٹ امیدواروں کا تعلق مشترکہ طور پر پی ڈی ایم سے ہو گا ،خلائی مخلوق کیساتھ پیرا شوٹر بھی آرہے ہیں، پی ڈی ایم مضبوطی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے،