چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی دورہ عراق میں اہم ملاقاتیں

0
57

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی دورہ عراق میں اہم ملاقاتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کا دورہ کیا

جنرل ندیم رضا کی عراق کے وزیردفاع اورعسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل ندیم رضا نے ڈیفنس یونیورسٹی ہائیر ملٹری اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا جنرل ندیم رضا کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا کی عراق کے وزیر دفاع،عراقی چیف آف اسٹاف جنرل عبد الامیر رشید ، عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شہاب جہاد علی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ملاقاتوں کے دوران ، دونوں فریقین نے سیکیورٹی ، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ معززین نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ فوجی تعلقات / تعاون کی سطح اور گنجائش کو بڑھانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور گہرے تعلقات کو مزید جاری رکھنے کے اعادہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے ڈیفنس یونیورسٹی برائے ہائر ملٹری اسٹڈیز (ڈی یو ایف ایچ ایم ایس) کا بھی دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل سعد مشیر محسن ہاشم العلق سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے میں پاکستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی اور علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کے حوالہ سے بات چیت کی

Leave a reply