میرپورخاص(نامہ نگار باغی ٹی وی سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)چیئرمين ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کامختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ
تفصیل کے مطابق میرپورخاص ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سید خادم علی شاہ چیئرمين سید شازل علی شاہ کا ٹاؤن سید خادم علی شاہ کے مختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ، چیئرمین سید شازل علی شاہ نے عید الضحٰی کے حوالے سے صفائی، آلائشوں کو مین پوائینٹ پر پہنچانے کے انتظامات کا جائزہ لیا ،اس ضمن میں چیئرمين سید شازل علی شاہ نے یونین 2 کریم آباد ریلوے کالونی کا دورہ کیا ،
چیئرمین سید شازل علی شاہ نے یونین کمیٹی 3 کے علاقے چاندنی چوک، سٹیلائٹ ٹاؤن کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ،چیئرمین سید شازل علی شاہ نے یونین کمیٹی 4 فوجی قبرستان، 2 نمبر گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور بارش کے پانی کے نکاس کے لئے فوری متعلقہ افسران/عملے سے رابطہ کیا اور بروقت نکاسی آب کے اقدامات کئے، چیئرمین سید شازل علی شاہ نے یونین کمیٹی 5 بخاری ٹاؤن، ہاشم نگر سمیت دیگر علاقوں کا بھیدورہ کیا.
چیئرمین سید شازل علی شاہ نے متعلقہء محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اور بہتر انداز سے صفائی کا کام مکمل کیا جائے اورمتعلقہ بلدیاتی عملے کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیال رکھا جائے صفائی مشن کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ پہنچے ،اس موقع پر چیئرمين سید شازل علی شاہ کے ہمراہ اے بی لغاری، مہران پنہور،گل محمد پنہور، میر عبید اللہ تالپور کونسلر حسن افضال اور دیگر بھی موجود تھے

Shares: