جہانگیر ترین خسروبختیار نے وزیراعظم کی اجازت سے 100ارب کا ڈاکہ مارا،چیئرمین نیب کی خاموشی پر سوالات اٹھ گئے،عظمیٰ بخاری

0
25

جہانگیر ترین خسروبختیار نے وزیراعظم کی اجازت سے 100ارب کا ڈاکہ مارا،چیئرمین نیب کی خاموشی پر سوالات اٹھ گئے . عظمیٰ بخاری

باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چینی چور آٹا چور مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں:

انہوں نےکہا کہیہ پہلی حکومت ہے جو چوری اور کرپشن کی داستانیں فخر سے سنارہی ہےاور کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے.جہانگیرترین اور خسروبختیار نے وزیراعظم کی اجازت سے 100ارب کا ڈاکہ مارا:ہے ، اتنے بڑے ڈاکے پر چیئرمین نیب کی خاموشی سوالات پیداکررہی ہے:

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو قوم کا پیسہ اتنی جلد ہضم نہیں کرنے دینگے.آٹا چور اور چینی چور عمران اور بزدار کے آج بھی دائیں بائیں بیٹھے ہیں:پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہا ہے اور حکومتی لوگ مال بنانے میں مصروف ہیں.کرپشن کرپشن اور چور ڈاکو کا نعرہ عمران خان کے گلے کا تعویذ بن چکا ہے.عمران خان کا ورلڈکپ قوم کو اربوں ڈالر کا مقروض کرگیا ہے:اب وقت آگیا ہے کہ عمران قوم سے معافی مانگیں اور سرینڈر کریں :

Leave a reply