نیب کی جانب سے کاروائیوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی پھٹ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی ہے،الیکشن ٹربیونل نے دوبارہ گنتی کا اعلان کررکھا ہے،نیب کو عوام کے حق میں بات کرنے والے کےخلاف لگا دیاجاتا ہے،نئےحربے کے بطورپر پیپلزپارٹی کارکن کے اہلخانہ پر بھی الزام لگا دیا جاتا ہے
سعید غنی نے کہا کہ علیمہ خان سے پوچھا نہیں جا رہا کہ انکی پراپرٹی کہاں سے آئی، نیب نے تماشا بنایا ہوا ہے، سلطانی گواہ بنائے جاتے ہیں، کس دنیا میں ایسا ہوتا ہے، چار لوگوں پر الزام ہوتا ہے جو لوٹتا ہے اس کو کچھ نہیں کہا جاتا، ذاتی مقاصد کو حاصل کرنے اور حکومتی نااہلیوں پر پردے ڈالنے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے لوگوں کی زندگی اجیران ہے، حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کی توجہ حکومت کے خلاف نہ جائے، ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ملک میں احتساب کرنا ہے تو سب کا کرو، قانون کے مطابق کرو، پی ٹی آئی کے لئے انصاف کے تقاضے مختلف کیوں ہیں، یہ چیزیں نہیں ہونی چاہئے اس سے ملک میں کبھی ترقی نہیں آئے گی،
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے
سعید غنی نے مزید کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام کسی پر بھی لگایا جاسکتا ہے،کیا چیئرمین نیب ہمارے لئے لگا ہوا، چیئرمین نیب کو حکومت بلیک میل کر رہی ہے، ویڈیو وزیراعظم کے رکن کی ٹی وی پر چلائی گئی اس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں، اگر الزام درست تھا تو کاروائی کہاں تک پہنچی، چیئرمین نیب کیا قانون سے بالاتر ہیں.
سعید غنی نے مزید کہا کہ شرجیل میمن پربھی آمدن سےزائداثاثےبنانے کاالزام لگا لیکن کچھ ثابت نہ ہوسکا،عباس جاکھرانی کو اعجاز جاکھرانی کا فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے،وزیراعظم نے چین میں ایک خواہش کا اظہار کیا،چیئرمین نیب نے بھی 3ہفتوں کےلیے اختیارات دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،سعودی عرب اور چین میں اپوزیشن کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ،لگتا ہے عمران خان چاہتے ہیں پاکستان میں بھی اپوزیشن نہ رہے
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
سعید غنی نے مزید کہا کہ نیب کو پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے خلاف مختلف طریقے سے استعمال کرنا غلط ہے ،ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کا خاندان اربوں روپے کے قرضے معاف کرالیتا ہے،پرویز خٹک،ذلفی بخاری، محمود خان،خسروبختیار کےخلاف انکوائری ہورہی ہے،پی ٹی آئی ارکان کے خلاف انکوائری کیوں نہیں ہورہی؟علیمہ باجی کی دبئی اور امریکہ میں جائیدادیں نکلی ہیں،علیمہ باجی نے جرمانے بھرے اور عدالت میں تسلیم کیا،تفتیش کیوں نہیں ہوتی؟
مولانا کو کون کون "استعمال” کر رہا ہے، زرتاج گل نے کیا انکشاف