وزراء کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ چیئرمین نیب کو لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر لیا

0
37

چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ملتان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ملتان کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا،

درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے آمدن سے زائد اثاثے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا،عدالت نے درخواست فیصلے کے لیے نیب حکام کو بجھوا دی تھی،عدالتی حکم کو 4ماہ گزر جانے کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا،

وفاقی وزیرخسرو بختیار اور صوبائی وزیرہاشم جواں بخت پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ہاشم جواں بخت پر اتحاد شوگر ملز، میگا پراجیکٹس اور ڈی ایچ اے لاہور میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے،

Leave a reply