نئے چیئرمین نادرا نے تاحال اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا ،تمام دفاتر میں کام رک گیا

نئے چیئرمین کا چارج سنبھالنے تک نادرا کے تمام دفاتر میں کام رک گیا
0
62
nadra

اسلام آباد: نئے چیئرمین نادرا نے تاحال اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا جس کے باعث نادرا کے تمام دفاتر میں کام رک گیا ہے۔

باغی ٹی وی: لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور نئے چیئرمین نادرا تقرری کی گئی تھی، تاہم نئے چیئرمین نادرا نے تاحال اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا نئے چیئرمین کا چارج سنبھالنے تک نادرا کے تمام دفاتر میں کام رک گیا ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا چارج سنبھالنے کے بعد دستخط کیے جائیں گے، اور وہی دستخط تمام نادرا صارفین کے شناختی کارڈز پر پرنٹ ہوتے ہیں۔

بھارت کا کینیڈا کے سفارتکاروں کی تعداد میں ایک تہائی کمی کا حکم

واضح رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک جون میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے اور انہوں نے وزیر اعظم شہبازشریف سے ان کے آفس میں ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھاطارق ملک نے 2013 میں سابق حکومت سے تناؤ بڑھ جانے پر بھی چیئرمین نادرا کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد وہ امریکا چلے گئے تھے تاہم انہیں دوبارہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔

طارق ملک نے استعفے میں اپنی کارکردگی اورپراجیکٹس کی تفصیلات بتائیں تھیں انہوں نے حاضر سروس یا ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیئرمین نادرا کی پوسٹ نہ دینے کی سفارش بھی کی تھی-

پاکستان میں افغان مہاجرین کے خطرے کا از سر نو جائزہ

طارق ملک نے کہا تھا کہ اپنے دو سالہ قیام کے دوران 45 سے زائد جدت آمیز خدمات اور سہولیات متعارف کرائیں، جن کا مقصد بچوں، نوجوانوں اور پارلیمان کو مضبوط بنانا، شہریوں کی بھرپور سہولت یقینی بنانا اور ٹیکنالوجی کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال میں لانا ہے۔

دوسری جانب سابق چیئرمین نادرا کے خلاف نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) تحقیقات بھی کررہی ہے۔

افغانستان کا آج ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر نیلام کرنے کا اعلان

Leave a reply