لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کچا ساندہ روڈ کے علاقے میں پی پی پی کے بانی رہنما دلاور بٹ کی رہائش گاہ آمد،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لواحقین سے مرحوم دلاور بٹ کے انتقال پر تعزیت کی،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم دلاور بٹ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ دلاور بٹ کی خدمات کبھی بھلائی نہیں جاسکیں گی، دلاور بٹ پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، چئیرمین بلاول بھٹو زرداریدلاور بٹ مزاحمتی سیاست میں ایک قابل تقلید مثال تھے،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ چوہدری اسلم گل، چوہدری منظور اور حسن مرتضی نے بھی دلاور بٹ مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی