پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ڈبلن مین کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات ہوئی ہے
پی سی بی چیئرمین اور کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین کے مابین ملاقات میں وویمن کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بھی بات چیت کی گئی،چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ تحفے میں پیش کی اور کہا کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے سال اگست،ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے بھی جلد جائزہ لیں گے، چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورۂ آئرلینڈ کے لیے بہترین انتظامات پر برائن میک نیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اور پیار ملا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آئرلینڈ وارن ڈیوٹروم اور کرکٹ آئرلینڈ کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
دوسری جانب چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر سٹار باولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی گئی ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ میں ایک سنگ میل عبور کرنے پر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دی
شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کر لیں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کے ہاتھوں آئر لینڈ کو شکست
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
چئیرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر سٹار باولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ میں ایک سنگ میل عبور کرنے پر بابر… pic.twitter.com/L9kXs4LMgN
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 12, 2024