چئیر مین پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپہ، 5 افسران معطل

gohar

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس جانے پر انکوائری کے معاملے پر ترجمان اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے چھاپے مارے جانے کے معاملے پر 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تا حکم ثانی معطل کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری عمل میں لائی گئی ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیق کا حکم دیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر چئیرمن پی ٹی آئی کی شکایت کو سننے کا کہا، آئی سی سی پی او اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو تحقیق کی یقین دہانی کروائی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی او نے کسی بھی پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں طلب کی گئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے، انکوائری ہو رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

Comments are closed.