چیئرمین پی ٹی آئی کے منہ سے ہمیشہ یہ سنا کہ پاک فوج ملک کی نگہبان ہے،عمران اسماعیل

0
107

سابق گورنر سندھ نعمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جو دوست پارٹی سے چلے گئے تھے یا جنہیں پارٹی نے نکال دیا تھا انہوں نے مل کر دوبارہ نئے پاکستان کی جدوجہد کا سوچا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمران اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
پریس کانفرنس میں صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی، جنرل سیکریٹری آئی پی پی سندھ علی جونیجو اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب یو سی چیئرمین بھی موجود تھے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میڈیا کے دوستوں کو مس کیا ہے۔ میڈیا سے دور رہنا کچھ عرصے کےلیے اچھا لگا پھر خیال آیا کہ یہ سلسلہ پھر شروع ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے منہ سے ہمیشہ یہ سنا کہ پاک فوج ملک کی نگہبان ہے۔ جب مسلم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی فوج کیخلاف بات کرتے تو ہمیں کہا جاتا کہ کبھی آرمی کیخلاف بات نہیں کرنی۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب تھا۔ اس کے کیا محرکات تھے کبھی تفصیل سے بتاؤں گا۔
عمران اسمعیل نے یہ بھی کہا کہ جن افراد کو ہم نے یو سی چیئرمین کے ٹکٹ دیے آج وہ ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یو سی چیئرمین بننے والوں کو بےیار و مددگار چھوڑ دیا، محمود مولوی نے پارٹی سے نکالے گئے یو سی چیئرمین کے دکھ درد سنے ہیں، خوشی کی بات ہے کہ یو سی چیئرمین ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔

Leave a reply