چیئرمین سینیٹ نےشبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا

0
57
sadiq

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا۔

باغی ٹی وی: صادق سنجرانی نے پولیس چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر سے فوری رپورٹ طلب کرلی چیئرمین سینیٹ نے پولیس چھاپے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا احترام کرے۔

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان

پی ٹی آئی کے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اسلام آباد میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز اور علی نواز اعوان کے گھرچھاپہ مارا گیا، چھاپے کے وقت دونوں رہنما گھر پر موجود نہیں تھے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ شاہد سمیت مزید 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس کےعلاوہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، علی نوازاعوان ،سابق ایم این اے پی ٹی آئی راجہ خرم نواز،انجم تنولی اور چوہدری اظہر گجر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران کوئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھا جس پر پولیس واپس لوٹ گئی۔

قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کرنے والے کارکنان اوررہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ، تمام تھانوں کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تھوڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو گرفتار کرنے احکامات جاری کیے، اب تک پی ٹی آئی کے 20 سے زیادہ کارکن گرفتار کرلیے گیے ہیں۔


دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر اسلام آباد پولیس کے چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، وہ بغیر وارنٹ پی ٹی آئی کارکنوں کو اغواء کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے،چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن موجود نہ ہوں تو ان کے 10 سال سے کم عمر بچوں کو اٹھایا جاتا ہے، ہم تمام کارکنوں اور ان کے بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چنیوٹ :ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کا لائحہ عمل مرتب کرلیا

Leave a reply