چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، رہبر کمیٹی اور ن لیگ کے اجلاس ہوں گے آج

0
56

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ،اپوزیشن آج پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی، شہباز شریف بھی آج اسلام آباد پہنچیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن نے سینیٹ میں تحریک جمع کروا رکھی ہے، اس حوالہ سے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے رکن اکرم درانی کریں گے. اجلاس میں کل ہونے والے سینیٹ اجلاس کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس شام 5 بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں 25 جولائی کو اپوزیشن کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی ،25 جولائی کو یوم احجاج منانے کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں کیا گیا تھا.

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی آج اسلام آباد پہنچیں گے، مسلم لیگ ن نے بھی پارلیمانی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شرکت کریں گے، اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالہ سے غوروخوض کیا جائے گا جبکہ نیب کے جانب سے ن لیگی رہنماوں‌ کے خلاف کاروائیوں پر بھی بات چیت ہو گی،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، شہباز شریف نے کل منگل کو اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دینے کا بھی انتظام کر رکھا ہے.

واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک جمع کروا رکھی ہے جس پر سینیٹ کا اجلاس یکم اگست کو ہو گا تا اہم اجلاس میں ووٹنگ نہیں بلکہ صرف بحث ہو گی،

Leave a reply