چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، اپوزیشن کے آج ہوں گے تین اجلاس

0
70

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ، سینیٹ اجلاس کل ہو گا، آج اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہو گا جبکہ نامزد چیئرمین حاصل بزنجو اپوزیشن کو عشائیہ دیں گے

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، گورنر پنجاب نے اہم اعلان کر دیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعیت علماء اسلام کے رہنما اکرم درانی کی صدارت میں شام 4 بجے ہو گا، اجلاس مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کے چیمبر میں ہو گا.

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں حکومتی اتحادی اراکین سے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

اپوزیشن جماعتوں کااجلاس راجہ ظفرالحق نے بھی آج طلب کرلیا ، بلاول بھٹو،شہبازشریف سمیت دیگرقائدین شرکت کریں گے، دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینٹرز کا اجلاس بھی دن ایک بجے طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے.

ن لیگی کے اراکین سینیٹ چیئرمین سینیٹ سے کیوں ملے؟ ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا

دوسری جانب اپوزیشن کی طرف سے نامزد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اس عشائیہ میں شرکت کا عندیہ دیا ہے، میر حاصل بزنجو کی جانب سے مریم نواز کو ٹیلیفون پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے. یہ عشائیہ سرینا ہوٹل اسلام آباد میں دیا جائے گا،

 

چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

Leave a reply