ڈیرہ غازی خان: تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی سٹی رپورٹ جواداکبر) تھانہ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تھانہ سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ فورا چوک کے قریب ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد یعقوب ولد اللہ ڈتہ قوم چکرانی جیانی لادی سکنہ درہ کشوبہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے PFSA کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا، جس نے موقع پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ملزمان کا پتہ لگایا جا سکے۔