مزید دیکھیں

مقبول

سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی...

برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں...

تلہ گنگ: شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، ملزم گرفتار

تلہ گنگ (باغی ٹی وی،نامہ نگار شوکت ملک) ملتان خورد کے نواحی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعے میں شادی شدہ خاتون، جو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل تھی، کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم باسط نامی اوباش نوجوان، جو ایک ہائی ایس گاڑی کا ڈرائیور ہے، نے خاتون کو اس کے گھر کے قریب چھوڑنے کے بہانے گاڑی کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے لیے تلہ گنگ گئی تھیں اور واپسی پر ہائی ایس گاڑی میں سوار ہوئیں، جس کا ڈرائیور باسط علی تھا۔ گاڑی میں موجود دیگر افراد جب اپنے اسٹاپ پر اتر گئے تو باسط نے خاتون کو اس کے گھر کے قریب چھوڑنے کی پیشکش کی۔ چونکہ باسط خاتون کا پڑوسی اور رشتہ دار بھی تھا، اس لیے اس نے گاڑی سے نہ اترنے کا فیصلہ کیا۔

باسط نے خاتون کو ملتان خورد اڈے کے بجائے مخالف سمت میں لے جا کر گاڑی روکی اور پستول کی مدد سے اس سے موبائل فون چھین لیا۔ بعد ازاں اس نے گاڑی کا رخ ویران علاقے کی طرف موڑ دیا اور خاتون کو گاڑی میں یرغمال بنا لیا۔ جب باسط نے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو خاتون نے شور مچایا، جس پر دو موٹر سائیکل سوار افراد نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی مدد کی اور ملزم کی منت سماجت کی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے باسط علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاقے میں اس واقعے کے بعد شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور اہل علاقہ نے ڈی پی او چکوال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں