چکوال،، ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

0
37

پنجاب کے ضلع چکوال میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چکوال کے علاقہ راولپنڈی روڈ جاتلی کے قریب ویگن اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 حکام کے مطابق کل 10مسافر متاثر ہوئے جن میں سے 2 موقع پرجاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اسٹیشن چکوال سے 6 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں ریسکیورز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد قریب ترین موجود ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجر خان منتقل کیا گیا تمام متاثرین کا تعلق پشاور اور نوشہرہ سے تھا جاں بحق مسافروں میں پشاور کے رہائشی 55 سالہ صالح گل اور 13 سالہ علی ولد جہانزیب شامل ہیں دیگر زخمیوں میں 4 کو سر کی چوٹ ہے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Leave a reply