باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چلاس میں مفرور ملزمان کی فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 2 شہری جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر پر چھاپہ مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا، پولیس ٹیم کے پہنچنے پر علاقے میں موجود ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے 2 شہری اور 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مفرور ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں جنید، شکیل، سہراب، اشتیاق اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے،فائرنگ میں جاں بحق شہریوں کی شناخت اظہار اللہ اور بشارت کےنام سے ہوئی

ایس پی دیا مر شیر خان کا کہنا تھا کہ کارروائی رات گئے کی گئی، تحقیقات جاری ہے ،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے پولیس پارٹی پر حملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ میر افضل خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں شہید پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

Shares: