چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پرفائرنگ کی
0
38
crime

چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لےکرفرارہوگئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ میں چند روز قبل ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،باڑہ کمپاؤنڈ دھماکے کا زخمی عبد الحادی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبد الحادی کی حالت پہلے سے تشویشناک تھی، اور یہ سرجیکل آئی سی یو کے وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھا عبد الہادی کے جاں بحق ہونے کے بعد باڑہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پبلک سروس کمیشن میں تعینات افسر ارشد خان کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ارشد خان ولد حمداللہ کو سرکاری گاڑی میں دورانپور رنگ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، وہ چارسدہ حال دورانپور کے رہائشی ہیں۔

پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک …

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوع سے دو عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کیے، پولیس نے شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے مقتول ارشد خان پبلک سروس کمیشن میں ایگزامینیشن ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد ورثاء کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

آئی ایم کی شرائط پر بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے،وزیراعظم

Leave a reply