سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے خلاف بزنس الائنس گروپ کی طرف سے لگائے جانے والے6کے 6اعتراضات مسترد، بزنس الائنس کوقانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار، الیکشن کمیشن پر اْٹھائے جانے والے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹو باڈی ہی انتخابات کروانے اور الیکشن کمیشن بنانے کا اختیار رکھتی ہے، ذرائع کے مطابق سرگودھا چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات 2019-20پر بزنس الائنس گروپ نے DGTO اسلام آباد رافع بشیر شاہ کو 6درخواستیں دی تھی جس میں اْنہوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ مختلف اعتراضات اْٹھائے تھے جس کی سماعت کے بعد DGTOنے لگائے جانے والے تمام اعتراضات کو یکسر مسترد کر تے ہوئے بزنس الائنس گروپ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکایت کے لئے قانون کے مطابق فورم استعمال کیا جائے۔ جس کے لئے قانون کے مطابق درخواستیں دی جانی ہوتی ہیں مفروضوں پر شکایات یا الزامات نہیں لگائے جاتے۔ کسی بھی شکایت کا ثبوت فراہم کرنا قانونی تقاضہ ہوتا ہے مگر آپ کی جانب سے لگائے جانے والے 6کے 6اعتراضات مفروضوں پر مبنی ہیں۔ DGTOنے یہ بھی کہا کہ چیمبر کے الیکشن کے لئے ایگزیکٹو باڈی کے پاس ہی اختیار ہوتا ہے کہ وہ الیکشن کروانے کے لئے الیکشن کمیشن بنائے۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2019-20، 17ستمبر کو کارپوریٹ کلاس جبکہ 18ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ منعقد ہو گی۔ جس کے لئے 21اگست سے کاغذاتِ نامزدگی کا سلسلہ شروع ہو گا۔ جس کے لئے سرگودھا چیمبر نے شفقت علی چیمہ کو چیئرمین، خلیق احمد خان کو سیکرٹری الیکشن کمیشن، نصیر احمد خان اور رانا محمد کاشف کو ممبران الیکشن کمیشن بنایا ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved