آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کراچی پہنچ گئی جہاں برنس روڈ پر اسکا فوٹو شوٹ بھی ہوا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو کیا گیا، شائقین کی بھرپور شرکت ہوئی۔جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھا گیا،شائقین بھرپورٹرافی کی زیارت کرتے اور نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔فینز کی بڑی تعداد برنس روڈ پر ٹرافی دیکھنے جمع ہوگئی، فینز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ٹرافی کا برنس روڈ پر واقع ایک قدیم بلڈنگ کی بالکونی میں بھی فوٹو شوٹ کیا گیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسلام اباد، ٹیکسیلا، خانپور، ایبٹ آباد، گلیات، ٹھنڈیانی اور مری کا دورہ بھی کرچکی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو آج دوپہر کراچی پہنچایا گیا تھا۔ یہ ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہائبر ماڈل کو مسترد اور پاکستان میں ہی چیمپئنز ٹرافی کروانے کے اپنے سخت موقف پر ڈٹا ہوا ہے جس کے باعث شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ براڈ کاسٹرز ، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز نے پاک – بھارت میچ کے بغیر شیڈول کا اعلان مسترد کر دیا ہے۔آئی سی سی نے اگر وقت پر شیڈول کا اعلان نہیں کیا تو براڈ کاسٹر، اسپانسر اور کمرشل پارٹنرز قانونی کارروائی بھی کر سکتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کا اعلان انتہائی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی قانونی کارروائی کے لیے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔
مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو