انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کو کشمیر لے جانے سے روک دیا ہے

پی سی بی نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان کے اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے علاقوں میں لے کر جائے گا۔تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعتراض پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، آئی سی سی نے پی سی بی کو مطلع کیا ہے کہ ان شہروں میں ٹرافی کے دورے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی نے پی سی بی کو بتایا کہ ٹرافی کے دورے کے دوران جن شہروں میں اسے لے جانا تھا، ان میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ابتدائی دورے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچائی تھی۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں ٹرافی کا ٹور ہفتے سے شروع ہو گا اور 24 نومبر تک جاری رہے گا۔

بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر

چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

Shares: