پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رواں ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں اب تک 11 سنچریاں بن چکی ہیں۔اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے 2002 اور 2017 ایڈیشن میں دس سنچریاں بنی تھیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستان کے علاوہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے تین، بھارت اور انگلینڈ کے دو، دو کھلاڑیوں نے سنچری بنائی۔ آسٹریلیا، جنوبی آفریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ایک، ایک کھلاڑی نے سنچری اسکور کی۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

کراچی میں لائنوں کا مرمتی کام مکمل ہونے پر پانی کی فراہمی شروع

رمضان میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

Shares: