چمڑہ فیکٹریوں‌ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان، 800 فیکٹریوں‌ کو لگیں گے آج سے تالے

0
35

چمڑہ فیکٹریوں کی طرف سے بھی ملک بھر میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن نے واضح‌ طور پر کہا ہے کہ 5 جولائی یعنی کل سے تمام فیکٹریاں کھالوں کی خریداری بند کر دیں‌ گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن آغا سیدین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ زیروریٹ کی سہولت ختم ہونے کے بعد سرمایہ حکومت کے پاس نہیں پھنساسکتے، بجٹ میں چمڑا سازی کے کیمکلز پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے لہٰذا ملک بھر کی800 سے زائد چمڑہ فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آغا سیدین نے کہا کہ عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے جس سے اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد عید الاضحٰی آ رہی ہے اور ملک بھر میں‌ لاکھوں‌ جانور قربان کئے جائیں‌ گے. اگر چمڑہ فیکٹریوں‌ کے مسائل حل نہ ہوئے اور وہ احتجاج پر مجبور ہوئیں‌ تو لاکھوں‌ کھالیں‌ ضائع ہونے سے اربوں‌ روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ہے. واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ماربل کی صنعت سے وابستہ مل مالکان نے بھی گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کردیا تھاجس کے باعث ملک بھر میں ماربل کی سپلائی روک دی گئی تھی۔ بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں‌ پر کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے.

Leave a reply