چانسلر ریچل ریز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ہیتھروایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی حمایت کرتی ہے۔
ریچل ریز نے کہا کہ یورپ کے مصروف ترین ایئرپورٹ کی توسیع کی "شدید ضرورت” ہے تاکہ برطانیہ کو دنیا سے جوڑا جا سکے اور نئے ترقی کے مواقع فراہم ہوں۔ ان کے مطابق، تیسرے رن وے سے "مزید ترقی کا دروازہ کھلے گا، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، برآمدات بڑھیں گی اور برطانیہ زیادہ کھلا اور منسلک ہوگا۔”
ایک فرنٹیئر اکنامکس کی تحقیق کے مطابق، اس توسیع سے 2050 تک مجموعی ملکی پیداوار ،جی ڈی پی میں 0.43% کا اضافہ متوقع ہے۔ریچل ریز نے مزید کہا کہ اس توسیع سے 100,000 سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس اعلان کا کچھ کاروباری گروپوں نے خیرمقدم کیا ہے، لیکن لندن کے لیبر میئر صادق خان، لبرل ڈیموکریٹس، گرین پارٹی اور ماحولیاتی گروپوں نے اس پر غصہ کا اظہار کیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کمی بیڈنوچ نے اتوار کو اس بات کی تائید کی کہ وہ تیسرے رن وے کی حمایت کرتی ہیں۔مس ریز نے اپنے خطاب میں کہا کہ "مسلسل تاخیر نے ہمارے معاشی امکانات کو بہتر بنانے کے حوالے سے شبہات پیدا کیے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری گروپ جیسے کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹری ، فیڈریشن آف اسمال بزنس اور چیمبرز آف کامرس کے ساتھ ساتھ ٹریڈ یونینز نے واضح طور پر کہا ہے کہ "تیسرے رن وے کی شدید ضرورت ہے۔”
گرین ایوی ایشن فیول میں سرمایہ کاری
ریچل ریز نے کہا کہ برطانیہ "صاف اور سبز ایوی ایشن میں منتقل ہونے کی راہ پر پہلے ہی بڑی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے” اور حکومت اگلے سال کے دوران ایڈوانسڈ فیول فنڈ پروگرام میں 63 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ پائیدار ایوی ایشن فیول پیدا کرنے والے پلانٹس کی ترقی میں مدد مل سکے۔حکومت گرمیوں تک تجاویز وصول کرے گی اور پھر ایئرپورٹ نیشنل پالیسی اسٹیٹمنٹ کے ذریعے ایک "مکمل جائزہ” لے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تیسرے رن وے کی تعمیر ہمارے قانونی، ماحولیاتی اور موسمیاتی مقاصد کے مطابق ہو۔
مس ریز نے کہا کہ حکومت توقع کرتی ہے کہ تیسرے رن وے کی تعمیر کے لیے کسی بھی اضافی سطحی ٹرانسپورٹ اخراجات کو نجی سرمایہ کاری کے ذریعے فنڈ کیا جائے گا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ کی توسیع پر بحث کئی دہائیوں سے برطانوی سیاست میں جاری ہے۔مس ریز کا فیصلہ ممکنہ طور پر موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری ایڈ ملائبانڈ کے ساتھ تنازعہ کا سبب بنے گا، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر ایئرپورٹ کی توسیع موسمیاتی اہداف کے مطابق نہیں ہو سکتی تو یہ منصوبے آگے نہیں بڑھیں گے۔تاہم، انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر حکومت نے تیسرے رن وے کو منظور کیا تو وہ استعفیٰ نہیں دیں گے، حالانکہ 2009 میں گورڈن براؤن کی کابینہ میں موسمیاتی تبدیلی کے وزیر کے طور پر استعفی دینے کی دھمکی دی تھی اور 2018 میں کہا تھا کہ توسیع "فضائی آلودگی میں اضافہ کرے گی۔”انہوں نے اب کہا ہے کہ حکومت دونوں ترقی اور نیٹ زیرو مشن کو ایک ساتھ حاصل کر سکتی ہے۔
لندن کے لیبر میئر صادق خان نے کہا ہے کہ وہ تیسرے رن وے کے خلاف ہیں "کیونکہ اس کا شور، ہوا کی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اہداف کو پورا کرنے پر سنگین اثر پڑے گا۔”انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی نئے منصوبے کاتنقیدی جائزہ لیں گے، "جس میں یہ شامل ہوگا کہ اس کا مقامی افراد پر کیا اثر پڑے گا اور ہمارے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر اس کے کیا اثرات ہوں گے۔””ایوی ایشن کے شعبے میں جو ترقی ہوئی ہے، اس کے باوجود، میں اس بات پر قائل نہیں ہوں کہ آپ ہیتھروپر ہر سال لاکھوں اضافی پروازیں چلا سکتے ہیں بغیر اس کے کہ ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں،”
گرین پارٹی کی ایم پی سیان بیری نے کہا کہ "موسمیاتی ایمرجنسی کے سامنے ایئرپورٹس کی توسیع کرنا سب سے غیر ذمہ دار اعلان ہے جو میں نے کسی بھی حکومت سے سنا ہے، کنزرویٹو پارٹی کے شیڈو چانسلر میل اسٹرائیڈ نے مس ریز اور سر کیئر اسٹارمر پر الزام عائد کیا کہ ان کا "نوکریوں کو تباہ کرنے والا بجٹ” ترقی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
ملک ریاض کے گرد گھیرا مزید تنگ،پاکستان واپسی کیلئے رابطے
چین کا نیا قمری سال، ترقی کا جشن،تحریر:جان محمد رمضان