اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پندرہویں روزے تک قمری کیلنڈر بن جائے گا ،ویب سائٹ پر کلک کر کے چاند بھی دیکھا جا سکے گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوھدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو فیصلہ کرنا ہے جدید سمت میں چلنا ہے یا روایتی طریقے پر ،اب ویب سائٹ پر کلک کے چاند دیکھا جا سکے گا، فواد چوھدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری ہیر رانجھا کی داستان کی مانند ہوجائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ مگر مچھ کے آنسو دیکھنے ہوں تو بلاول ،خواجہ آصف کے بیان دیکھیں ،ایسے ٹسوے بہا رہے ہیں کہ جیسے پاکستان کی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ،ان میں اخلاقی اقدار ہوتیں تو یہ تین چار سال معیشت پر بات ہی نہ کرتے ،فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم تو عمران خان ہی ہیں چاہے کسی کو برالگے یا بھلا،معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ،ہمیں معیشت نیچے ملی ہے اوپر لے کر جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں چند دن لگیں گے