سونے کی قیمت میں کمی،چاندی ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے
GOLD

کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سو نے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی، جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2777ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بڑھ کر 33.56ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3450روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Comments are closed.