تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار

لاہور:تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیاراطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کی گاڑیوں کے غلط اور ذاتی استعمال کو روکنے کے لیے ٹرانسپورٹ سافٹ وئیر تیار، پٹرول کا استعمال اور رپیئرنگ سمیت تمام معلومات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

آئی جی آفس سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق پولیس کی جانب سے روزانہ گاڑی کا کتنا استعمال کیا گیا، پٹرول، رپیئرنگ اور آئل چینج سمیت دیگر تمام متعلقہ چیزوں کا اندراج کمپیوٹرائزڈ ہوگا، ضلعی اور سنٹرلائزڈ مانیٹرنگ کے لیے پنجاب پولیس نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ٹرانسپورٹ سافٹ وئیر تیار کرلیا، جوکہ اگلے ہفتے کام شروع کردے گا۔

ذرائع کےمطابق اس سوفٹ ویئرکے ذریعےروزانہ کی بنیاد پر گاڑی سے متعلق تمام معلومات سافٹ وئیر میں فیڈ کی جائیں گی، اس سے پہلے پٹرول کے غلط استعمال کی شکایات موصول ہورہی تھیں جسکی وجہ سے سافٹ وئیر تیار کیا گیا, 2 دسمبر کو تمام اضلاع کےایم ٹی اوزآپریٹرز کو ٹریننگ کے بعد سافٹ وئیر لانچ کردیا جائے گا۔

Comments are closed.