چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہر سیال کی رپورٹ)ایڈز بےقابو ہونے لگا، 2 ماہ میں 40 نئے کیسزرپورٹ
تفصیل کے مطابق چنیوٹ میں ایڈز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، 2 ماہ میں 40 نئےکیسز سامنے آگئے، تین سال میں رپورٹ کیسز 715 ہوگئے ۔موجودہ حکومت اور محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر تدارک کے لیئے لائحہ عمل طے کریں،
چنیوٹ میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام چنیوٹ کے ڈیٹا کے مطابق مئی میں 62 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ جن میں سے 22 افراد میں ایڈز پازیٹیو پایا گیا۔ جبکہ اپریل میں بھی 18 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی کوآرڈینیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام چنیوٹ اظہر عباس کا کہنا ہے کہ ایڈز پھیلنے کی وجوہات اتائیت ، غیر محفوظ جنسی عمل،اور غیر محفوظ انتقال خون ہے، مسلسل بخار، وزن کا کم ہونا، پیٹ خراب رہنا ایڈز کی علامات ہیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیومیں موجود ایڈز کنٹرول کلینک میں تمام سکریننگ اور علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں .
دوسری طرف چنیوٹ کی سیاسی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کہاکہ یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ چنیوٹ میں صرف 2 ماہ کے دوران ایڈز کے 40 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،ممکنہ طور یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے ،محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.
Shares:








