چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہر سیال کی رپورٹ )ضلع چنیوٹ میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا،اسسٹنٹ کمشنر ،سی او ہیلتھ ، ایم ایس و دیگر افسران و ڈاکٹرز بھی موجود تھے
ڈی سی چنیوٹ نے اس موقع پر بتایا کہ انسداد پولیو مہم 27 نومبر تا یکم دسمبر تک جاری رہے گی ۔مہم میں 2 لاکھ91 ہزار 119 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے،حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی،
والدین کے نام اپنے پیغام میں ڈی سی چنیوٹ نے کہا کہ اپنے چھوٹے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں