چنیوٹ،باغی ٹی وی( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)چنیوٹ میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہر میں تاجر برادری کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مختلف مارکیٹس کے تاجر رہنماووں نے کی ۔تاجر رہنما ملک شاہد گلوتر،چوہدری اسلام، تیمور مرزا ،یونس چوہان اور دیگر قابل ذکر تھے۔
انجمن تاجران کی ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فوج کے حق میں نعرے درج تھے مقررین کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر کا متحمل نہیں ہو سکتا
ملک میں سیاسی انتشار پھیلا کر معاشی نظام کو تباہ و برباد کردیا گیا گزشتہ چند سالوں سے ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کر دی گئی ہے اور منفی پروپیگنڈے جاری ہیں پاک فوج پاکستان کا فخر ہیں ، نو مئی کو ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر قبول نہیں
ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی اور سانحہ نو مئی 2023 کی مذمت کے لیے ریلی نکالی گی۔
چنیوٹ کے مختلف مقامات پر اراکین اسمبلی کی طرف سے بینرز آیزاں کئے گئے ہیں جن پر سانحہ نو مئی کی بھر پور مزمت کی گی ہے۔ اس کے علاوہگورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں 9 مئی کے کے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلبا اور اساتذہ کی طرف سے اس سانحہ کی بھرپور مزمت کی گئی پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔تا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں
پرنسپل ظفر اقبال اور پروفیسر عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اداروں اور ریاست کے ساتھ ہیں۔
طلباء کی بڑی تعداد نے کالج سے مین گیٹ تک ایک ریلی نکالی پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
دریائے چناب پر واقع یاد گار شہداء پر تقریب ،تکریم شہداء تقریب کا اہتمام جی سی یو کیمپس کی جانب سے کیا گیا۔یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر فلک شیر، سابق صدر بار ملک فتح شیر کھوکھر ،طلباء طالبات اور سول سوسائٹی کی شرکت۔
ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے اس موقع پر کہا کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں، کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر فلک شیر نے کہا کہ ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں،
دفاع پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ،
پاک فوج سے محبت حب الوطنی ہے،