خیمے میں گھناؤنا کام کرنیوالے 8 ملزمان سمیت چار منشیات فروش بھی گرفتار

0
45
arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

منشیات فروشوں کے خلاف ساندہ پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا اور اس دوران بدنام زمانہ 4 منشیات فروش عابد۔عثمان۔خرم اور عظیم کو گرفتارکر لیا، ملزمان نے چوک چوراہوں ،نہر کنارے۔ تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، منشیات فروش نئی نسل کو منشیات کے کیپسول بھی فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 04 کلو 730 گرام چرس برآمد کی گئی ہے،ملزم خرم کے قبضہ سے 3000 سے زائد منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے ہیں، ملزم عابد کے قبضہ سے 1560 گرام۔عثمان 550 گرام۔خرم 1100 گرام۔عظیم کے قبضہ سے1520 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

دوسری جانب سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن 8 قمار باز گرفتارکر لئے گئے، نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، ملزمان بکرمنڈی کے نزدیک خیمے میں جواء کھیل رہے تھے بدنام زمانہ 8 قمار باز شریف۔ارشد۔اکرم۔ اشرف۔ جہانگیر۔ وارث۔ ندیم اور فیاض گرفتار کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا،ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے

Leave a reply